مہر خبررساں ایجنسی نے بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے امریکہ نواز اور ڈکٹیٹر بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ ، سعودی عرب کے نئے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملنے کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
بحرینی بادشاہ کا ریاض میں سعودی عرب کے ولیعہد مقرن بن عبدالعزیز اور ریاض میں بحرین کے سفیر نے استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق بحرین میں عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی عرب نے اپنی فورس بحرین بھیج رکھی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے تمام بادشاہ امریکہ کے مرید اور غلام ہیں اور امریکہ مخصوص خاندانوں کے ذریعہ عرب ممالک پر حکومت کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ